ایران کے سپریم لیڈر کو ہٹانا غلط تھا ، سابق امریکی عہدیدار کا موقف

01:21 PM, 19 Mar, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق انسداد دہشت گردی عہدیدار جو کینٹ نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو قتل کرنا یا ہٹانا ایک بہت ہی غلط اقدام ہوتا۔

جو کینٹ نے دو روز قبل ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کے فیصلے پر اختلاف کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو معتدل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور انہیں ہٹانے سے ایران میں عوام موجودہ رجیم اور نئے سپریم لیڈر کے گرد متحد ہو جاتے، جو خطے میں حالات کو مزید خطرناک بنا دیتا۔

مزیدخبریں