پینٹاگون نے ایران جنگ کے لیے وائٹ ہاؤس سے 200 ارب ڈالر کی درخواست کردی

01:40 PM, 19 Mar, 2026

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس سے کہا ہے کہ وہ کانگریس سے ایران میں ممکنہ جنگ کے لیے 200 ارب ڈالر کی اضافی فنڈنگ منظور کروائے۔

اخبار کے مطابق یہ درخواست کانگریس میں سیاسی اختلافات پیدا کر سکتی ہے کیونکہ عوام کی حمایت کمزور ہے اور ڈیموکریٹس سخت تنقید کر رہے ہیں۔ ریپبلکنز نے فنڈز کی حمایت کی بات کی ہے، مگر کوئی واضح حکمت عملی یا سینیٹ میں 60 ووٹ حاصل کرنے کا طریقہ نہیں بتایا گیا۔

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابقہ انتظامیہ پر تنقید کی تھی کہ اس نے یوکرین جنگ کے لیے فنڈز دیے، اور دسمبر 2022 تک یوکرین کی مدد کے لیے 188 ارب ڈالر منظور کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں