ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران کے گیس فیلڈز پر مزید حملوں سے روک دیا

10:19 AM, 19 Mar, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ پر حالیہ اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل کو ایران کی توانائی تنصیبات پر مزید حملے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کو پہلے ہی واضح پیغام دے دیا گیا ہے، اس لیے مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے بدھ کے روز ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ پر حملہ کیا، جو دنیا کے سب سے بڑے گیس ذخائر میں سے ایک ہے اور ایران کی توانائی کا اہم حصہ ہے۔ امریکی صدر کو اس حملے کی اطلاع پہلے سے تھی، تاہم اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں مزید اشتعال انگیز اقدامات کیے تو امریکہ دوبارہ ایران کی توانائی تنصیبات پر کارروائی کی حمایت کر سکتا ہے۔

اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے خطے میں تمام امریکی کمپنیوں کی ملکیت یا انتظام میں موجود تیل اور گیس کی تنصیبات کو ہدف قرار دے دیا ہے۔ اسی دوران ایران نے قطر کے راس لفان انڈسٹریل سٹی پر میزائل سے حملہ کیا، جس کے بعد وہاں آگ لگ گئی۔

مزیدخبریں