ٹک ٹاک کا نیا سکیورٹی ہب، صارفین کی حفاظت کی نئی تدابیر

07:13 PM, 19 Mar, 2025

کیلیفورنیا:ٹک ٹاک نے اپنی ایپ میں سکیورٹی کے حوالے سے ایک نیا فیچر "سکیورٹی چیک اپ" متعارف کرایا ہے تاکہ صارفین اپنی سکیورٹی سیٹنگز کو مزید آسانی سے منظم کر سکیں۔ اس ہب میں تمام سکیورٹی آپشنز ایک ہی جگہ پر دستیاب ہیں، جہاں سے صارفین انہیں باآسانی فعال یا غیر فعال کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین مشتبہ سرگرمیوں کی نگرانی کر سکتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مشورے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، صارفین ٹو فیکٹر اتھینٹیکیشن یا پاس کیز ان ایبل کر سکتے ہیں اور اپنے لاگ ان ڈیوائسز کا اسٹیٹس بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اس سکیورٹی ہب تک رسائی کے لیے ٹک ٹاک ایپ کے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی مینیو میں جا کر "سکیورٹی اینڈ پرمیشنز" کا انتخاب کرنا ہوگا۔

یہ اضافہ ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کی حفاظت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے، ٹک ٹاک نے بچوں کے لیے خصوصی پیرنٹل کنٹرول فیچرز بھی متعارف کرائے تھے تاکہ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں کو مانیٹر کر سکیں۔

مزیدخبریں