پاکستان ریلوے کی عید سپیشل ٹرینوں کی روانگی، کرایوں میں رعایت کا اعلان

04:48 PM, 19 Mar, 2025

کراچی: پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے تین عید اسپیشل ٹرینوں کا چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ خصوصی ٹرینیں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں کے درمیان چلائی جائیں گی تاکہ عید کے دوران سفر کرنے والے افراد کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

پاکستان ریلوے کے مطابق، پہلی عید اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو دوپہر 1 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ ہوگی، جبکہ دوسری عید اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو رات 8:30 بجے کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گی۔ تیسری ٹرین 28 مارچ کو رات 9 بجے کراچی کینٹ سٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

عید کے دوران کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں جا سکیں۔ وزیر ریلوے کے مطابق، سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کیے گئے ہیں اور جدید مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی بھی متعارف کرائی ہے اور عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد ٹکٹوں کی بکنگ کروا لیں تاکہ سفر کے دوران کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔ ٹکٹوں کی بکنگ کے لیے پاکستان ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ یا قریبی ریلوے سٹیشن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں