حسن نواز پر برطانوی ٹیکس چوری کا جرمانہ: 5.2 ملین پاؤنڈ کی ادائیگی کا حکم

04:44 PM, 19 Mar, 2025

لندن: سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ برطانوی ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ فہرست کے مطابق، حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 کے درمیان تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

برطانوی حکومت نے اس معاملے کی تفصیلات اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیں اور بتایا کہ حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق، برطانیہ کے قوانین کے تحت ٹیکس چوری پر عائد جرمانہ دیوالیہ ہونے کے باوجود بھی معاف نہیں ہوتا، اور اس صورت میں جرمانہ وصول کیا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف حسن نواز کے قریبی قانونی ذرائع نے اس بات کی وضاحت کی کہ یہ معاملہ کئی سال پرانا ہے اور انہوں نے پہلے ہی تمام واجب الادا ٹیکس ادا کر دیے تھے۔ ان کے مطابق، ایچ ایم آر سی نے اس معاملے پر چھ سال بعد انکوائری شروع کی، جو کہ ان کے مطابق قانونی طور پر درست نہیں تھی۔

حسن نواز کے قانونی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ نے عدالت میں اپنے دیوالیہ پن کا اعلان کیا تھا، اور ان کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو ختم ہو جائے گا۔

مزیدخبریں