لندن :بلی منگر، جو ایک ڈبل امپیٹی ہیں اور سابقہ ریس کار ڈرائیور ہیں، نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے چیلنج کو کامیابی میں بدلا۔ 2017 میں ایک خوفناک فارمولا 4 حادثے میں اپنی دونوں ٹانگیں گنوانے والے بلی نے ثابت کیا کہ اگر عزم مضبوط ہو تو انسان کچھ بھی کر سکتا ہے۔
بلی نے کونا آئرن مین ورلڈ چیمپئن شپ کو 14 گھنٹے، 23 منٹ اور 56 سیکنڈز میں مکمل کر کے دوہری امپیٹی کے لیے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ ایونٹ دنیا کے سب سے سخت ترین آئرن مین ایونٹس میں شامل ہے، جس میں 2.4 میل کی سوئمنگ، 112 میل کا سائیکل رائیڈ اور 26.2 میل کی دوڑ شامل تھی۔
بلی نے اس کامیابی کے حوالے سے کہا حادثے کے بعد میں نے خود سے سوال کیا کہ میں اب بھی کیا کر سکتا ہوں؟ میں نہیں چاہتا تھا کہ یہ بُرا واقعہ میری زندگی کو منفی کرے۔
بلی کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد وہ زیادہ تجسس محسوس کرتے ہیں کہ اب وہ کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ ان کا مقصد کومک ریلیف کے لیے پیسہ جمع کرنا تھا، اور ان کا یہ سفر دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ انسان جب تک ہمت نہ ہارے، کچھ بھی ممکن ہے۔