ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

11:50 AM, 19 Mar, 2025

لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہے گا، اور بعض علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ مری، گلیات اور ان کے گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، بھکر، خوشاب، شیخوپورہ، فیصل آباد، لاہور اور ان کے اطراف میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور اور مانسہرہ میں بارش کی توقع ہے۔

پشاور، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم، مالاکنڈ، وزیرستان اور ان کے اطراف میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں