وزیراعظم آج سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

11:32 AM, 19 Mar, 2025

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ کو) سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق، یہ دورہ 19 سے 22 مارچ تک جاری رہے گا اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا، اقتصادی تعاون بڑھانا اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ہوں گے، اور کئی وفاقی وزرا اور سینئر حکومتی افسران بھی اس دورے کا حصہ ہوں گے۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جہاں تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں