کوئٹہ: جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 دن بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں

10:29 AM, 19 Mar, 2025

کوئٹہ : دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی 9 بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئی ہیں۔ 11 مارچ کو بولان کے علاقے مشکاف میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کا ٹریک اڑا کر ٹرین کو یرغمال بنا لیا تھا۔

ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کو ٹریک کلیئر ہونے کے بعد پہلے مچھ پہنچایا گیا تھا۔  متاثرہ ٹرین کا انجن سبی بھیج دیا گیا تھا، اور انجن کی مکمل مرمت کے لیے اسے لاہور بھجوایا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ بوگیوں پر گولیوں کے نشان ہیں اور بیشتر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ تاہم، ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کو مرمت کے بعد دوبارہ سفر کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں