ایران امریکا معاہدہ: پاکستان کے کردار سے عالمی سطح پر وقار میں اضافہ، وزیراعظم

05:22 PM, 19 Jun, 2026

اسلام آباد : وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران امریکا امن معاہدے میں پاکستان کا کردار قابلِ فخر اور تاریخی نوعیت کا ہے جس کے باعث عالمی سطح پر ملک کا وقار مزید بلند ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کا نام عزت اور احترام سے لیا جا رہا ہے۔ وزیرِاعظم کے مطابق اس عمل میں فیلڈ مارشل کی کوششیں نہایت اہم رہیں جنہوں نے گزشتہ ڈھائی سے تین ماہ تک امن کے لیے مسلسل کردار ادا کیا۔

انہوں نے اسحاق ڈار اور محسن نقوی  کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ اس کامیابی میں ان کا کردار قابلِ قدر ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے اور سب کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

مزیدخبریں