خیبرپختونخوا کابینہ نے 2026-27 بجٹ کی منظوری دے دی، 48 ارب روپے خسارہ، تنخواہوں و پنشن میں اضافہ تجویز

02:35 PM, 19 Jun, 2026

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے آئندہ سال کے لیے 48 ارب روپے خسارہ ظاہر کیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق مجموعی حجم 2 ہزار 170 ارب روپے جبکہ آمدن کا تخمینہ 2 ہزار 122 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے متفقہ طور پر وفاق کو 175 ارب روپے نہ دینے کی منظوری بھی دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے ایک ہزار ارب روپے کے مالی ڈھانچے میں خیبرپختونخوا سے 175 ارب روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم صوبائی حکومت نے اس رقم کی ادائیگی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بجٹ میں صوبائی آمدن 180 ارب روپے جبکہ وفاق سے بجلی منافع و بقایاجات کی مد میں 104 ارب روپے اور گیس آمدن کی مد میں 47 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مزید برآں بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7،7 فیصد اضافے کی تجویز بھی شامل ہے

مزیدخبریں