عالمی تیل سستا ہونے کا فائدہ عوام کو ملے گا؛وزیراعظم کا اعلان

12:57 PM, 19 Jun, 2026

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک منتقل کر رہی ہے۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی اور عوامی ریلیف کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ اب تک اس سلسلے میں 128 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید معاشی بہتری کے اقدامات بھی جاری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ایک مثبت رجحان ہے، اور حکومت کی کوشش ہے کہ اس کے ثمرات جلد از جلد عام صارف تک پہنچیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینا اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانا ہے، اور پیٹرولیم مصنوعات میں کمی اسی پالیسی کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں