پاسپورٹ نظام میں اصلاحات، مکمل ای پاسپورٹ سسٹم پر منتقلی کا فیصلہ

12:25 PM, 19 Jun, 2026

اسلام آباد: حکومت نے پاسپورٹ کے اجرا کے نظام میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر ای پاسپورٹ سسٹم پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا، جس میں پاسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سہولیات میں بہتری سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ای پاسپورٹ سسٹم پر مکمل منتقلی سے پاسپورٹ کے اجرا کے عمل میں شفافیت بڑھے گی اور فراڈ و جعلسازی کے امکانات کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت شہریوں کو جدید اور محفوظ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور اسی سلسلے میں بیرون ملک اور اندرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کے لیے ابتدائی انتظامی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نئے نظام کے تحت پاسپورٹ کے اجرا کو مزید تیز، محفوظ اور شفاف بنانے کے لیے مرحلہ وار اصلاحات نافذ کی جائیں گی۔

مزیدخبریں