بلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی بہترین نمائندگی کی ہے ، آصفہ بھٹو

01:24 PM, 19 Jun, 2025

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ملک کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل حالات میں پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

آصفہ بھٹو نے سب سے پہلے ہماری مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا جو ہمارے ملک کا دفاع کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ مشکل وقت آیا تو پاکستان کے ہر عورت، بچے اور نوجوان ملک کے لیے کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ ملک کی ترقی کے لیے تعلیم کو سب سے زیادہ اہمیت دینی چاہیے اور اس کے لیے بجٹ میں زیادہ پیسے رکھنے کی ضرورت ہے۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ 2025 میں بھی بہت سے علاقے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں اور کہیں کہیں 15 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، جس سے غریب اور مزدور طبقے کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

انہوں نے حکومت سے کہا کہ ایسے لوگوں کے لیے خصوصی اقدامات کرنا بہت ضروری ہیں جو معاشرے میں سب سے زیادہ کمزور اور تنہا ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی خدمت اور کمزور طبقے کی آواز بنے گی۔

مزیدخبریں