دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان، پنجاب میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری

03:00 PM, 19 Jul, 2026

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے چناب، جہلم، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے 24 جولائی کے دوران پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، جس کے باعث متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر نچلے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ نالہ ڈیک، نالہ ایک، نالہ پلکھو، بھمبر، ہلسی اور ڈورا سمیت مختلف ندی نالوں میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویژن میں شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے یعنی اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام کو الرٹ رہنے، صورتحال کی مسلسل نگرانی کرنے اور ہنگامی اقدامات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزیدخبریں