کراچی:روہڑی ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن: اے ڈی بی کی انسپکشن سے منصوبے کی تکمیل میں تیز رفتاری

07:11 PM, 19 Jul, 2025

کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ماہرین نے کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کا معائنہ کیا جو ایم ایل ون منصوبے کا اہم حصہ ہے۔

اے ڈی بی کے چیف ٹرانسپورٹ پلانر نے پاکستان ریلوے کے حکام کے ہمراہ اس ٹریک کی مکمل جانچ کی۔ اس دوران ماہرین نے پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو افسر، اے جی ایم انفرا اسٹرکچر اور چینی ماہرین سے ملاقات کی۔

اے ڈی بی کے فیکٹ فائنڈنگ اسپیشلسٹ ایم ایل ون منصوبے کی تیاری کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کریں گے، جس کے بعد اس منصوبے کی مالی معاونت کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

کراچی سے روہڑی تک اس ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن ایم ایل ون منصوبے کے ابتدائی پیکج کا حصہ ہے، جس سے نہ صرف ریکو ڈک تک رسائی میں سہولت ملے گی، بلکہ تھر کول کی ترسیل بھی تیز اور بلا رکاوٹ ہو گی۔
 

مزیدخبریں