ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر  کا چارج سنبھالتے ہی سیلابی تیاریوں کا جائزہ 

06:29 PM, 19 Jul, 2025

مظفرگڑھ: نئے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان طاہر جپہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالتے ہی انہوں نے سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی، اے ڈی سی جی یوسف چھینہ، اسسٹنٹ کمشنر اظہر ظہور سمیت ضلعی افسران شریک ہوئے۔

عثمان طاہر جپہ نے افسران کو ہدایت کی کہ مون سون کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل کو متحرک رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت، جوابدہی اور عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہو گی۔

مزیدخبریں