بے روزگاری کی وجہ سے نفقہ نہ دے پایا،  زنجیر چھیننے پر گرفتار

01:28 PM, 19 Jul, 2025

ناگپور:ناگپور کے کنہیا نارائن بوراشی نے اپنی سابقہ بیوی کو ماہانہ نفقہ ادا کرنے کے لیے کم از کم چار مرتبہ زنجیر چھیننے کی وارداتیں کیں۔ ملزم گزشتہ دو سال سے بے روزگار ہے اور دوسری شادی بھی کر چکا ہے، مگر اپنی پہلی بیوی کے لیے عدالت کا حکم پورا کرنے کے لیے اس نے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ سونے کی زنجیر اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔ اب ملزم بیلترودی پولیس کی تحویل میں ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں