’’جب کارٹون حقیقت سے آگے نکل جائیں: سمپسنز، سی ای او سکینڈل اور AI کی دنیا‘‘

01:21 PM, 19 Jul, 2025

واشنگٹن :ایسا لگتا ہے کہ دی سمپسنز صرف تفریح نہیں، بلکہ مستقبل بینی کا ذریعہ بن چکا ہے۔ تازہ ترین ہنگامہ اس وقت برپا ہوا جب خلائی ڈیٹا کمپنی ایسٹرونومر کے سی ای او اینڈی بائرن اور ایچ آر ہیڈ کرسٹن کیبوٹ کی وائرل ویڈیو کے ساتھ سمپسنز کا ایک "مشابہ منظر" بھی انٹرنیٹ پر چھا گیا۔

صارفین حیرت زدہ، میڈیا متجسس، اور ماہرین خبردار: یہ تصویر ممکنہ طور پر مصنوعی ذہانت کی پیداوار ہے، مگر سوال اپنی جگہ برقرار ہے  ہم حقیقت دیکھ رہے ہیں یا ڈیجیٹل جادو؟

یہ معاملہ صرف ایک معاشقے کا نہیں، بلکہ سوشل میڈیا، پیش گوئیوں اور اے آئی کے ملاپ کا دلچسپ عکس بن چکا ہے۔

مزیدخبریں