ریان اکن کا جادو برقرار! سنگاپور نیوی بھی وائرل بچے کے ڈانس کی مداح نکلی

12:48 PM, 19 Jul, 2025

مالے : انڈونیشیا کے 11 سالہ ریان اکن کا دل موہ لینے والا "بوٹ ڈانس" اب عالمی ثقافتی علامت بن چکا ہے۔
اس بار سنگاپور نیوی کے اہلکاروں نے اپنے گشتی بحری جہاز پر ریان کے انداز میں رقص کر کے انسٹاگرام پر خوب دھوم مچا دی۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے نیوی کی حس مزاح اور مثبت توانائی کو سراہا۔
ریان کی اصل ویڈیو "پاکو جالور" فیسٹیول میں بنائی گئی تھی، جس نے عالمی سطح پر ان کے لیے شہرت کے دروازے کھول دیے ہیں۔

مزیدخبریں