اسلام آباد : امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے بعد پاک امریکہ تجارتی مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔
امریکی صدر نے عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں خاص طور پر خوش آمدید کہا تھا، اور پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں مذاکرات مثبت رہے اور دونوں طرف سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
پاکستان تجارتی ٹیرف میں نرمی کا خواہاں ہے اور توقع ہے کہ جولائی کے اوائل میں معاہدہ طے پا جائے گا۔
پاک امریکہ تعلقات میں بہتری، تجارتی مذاکرات میں پیش رفت: بلوم برگ
12:32 PM, 19 Jul, 2025