کشمیری عوام کا حق خودارادیت نا قابل تنسیخ ہے:یوم الحاق پاکستان پر صدر آصف علی زرداری کا پیغام

12:10 PM, 19 Jul, 2025

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر کہا ہے کہ یہ دن کشمیری عوام کے پاکستان سے گہرے اور لازوال تعلق کی علامت ہے۔
صدر نے کہا کہ بھارتی ظلم و جبر کے باوجود کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے عزم و ہمت کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کی قربانیاں عالمی برادری کے لیے آزادی کی مثال ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ جلد آزادی حاصل کر کے اپنی تقدیر خود طے کریں گے۔

مزیدخبریں