اسلام آباد: پاکستان سینیٹ نے جادو ٹونا کے خلاف قانون میں ترمیم کرتے ہوئے سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔
نئی ترمیم کے مطابق، تعزیرات پاکستان میں شامل ہونے والی دفعہ 297 الف کے تحت:
جو شخص جادو ٹونا کرے یا اس کی تشہیر کرے، اسے کم از کم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 7 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
ساتھ ہی اسے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، سینیٹ نے وفاقی نصاب اور نصابی کتب سے متعلق بل بھی منظور کیا، جو سینیٹر عینی مری نے پیش کیا تھا۔