اسلام آباد: پاکستان میں فائیو جی سروس کی متعارف کرانے کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی رمضان کے مہینے میں کی جائے گی، اور اس کے بعد چھ ماہ کے اندر ملک کے بڑے شہروں میں فائیو جی سروسز فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزا فاطمہ نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل کر لی جائے، جس سے تھری جی اور فور جی سروسز کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھ ماہ کے اندر پاکستان کے بڑے شہروں میں فائیو جی سروس کی فراہمی کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی، اور پی ٹی اے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سروس کے معیار اور رول آؤٹ کی شرائط پر مشاورت کر رہی ہے۔