چین پاکستان کا حقیقی دوست، زرعی شعبے میں تعاون جاری:شہباز شریف

04:10 PM, 19 Jan, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا مضبوط دوست ہے اور ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ نہیں کی۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر زرعی معیشت ہے اور 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے، اس لیے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری ملک کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔

مزیدخبریں