بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی نے بنگلادیش کو 21 جنوری تک فیصلہ کرنے کی مہلت دے دی

02:39 PM, 19 Jan, 2026

 دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کے حوالے سے 21 جنوری تک حتمی فیصلہ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی جانب سے میچز کو سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست آئی سی سی نے مسترد کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بنگلادیش بھارت میں کھیلنے سے انکار پر قائم رہتا ہے تو آئی سی سی عالمی رینکنگ کی بنیاد پر کسی اور ٹیم کو ورلڈ کپ میں شامل کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث بھارت میں میچز کھیلنے سے متعلق تحفظات کا اظہار کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں