اسلام آباد :پاکستان ایئر فورس کے جدید ایف-16 (بلاک 52) طیارے سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر اتریں، جہاں پی اے ایف کا دستہ کثیر القومی فضائی مشقیں ’’سپیئرز آف وکٹری 2026‘‘ میں حصہ لے گا۔
مشقوں میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور دیگر 10 ممالک کی فضائی افواج شامل ہوں گی۔ پی اے ایف کی شرکت علاقائی امن اور بین الاقوامی عسکری تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔