سپین: دو ٹرینوں کے تصادم میں 21 ہلاک، 100 سے زائد زخمی

10:38 AM, 19 Jan, 2026

سپین :سپین کے جنوبی علاقے میں دو ٹرینوں کا شدید تصادم ہوا، جب ایک تیز رفتار مسافر ٹرین پٹری سے نکل کر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں ٹرینیں الٹ گئیں۔

حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 21 کی حالت نازک ہے۔ حادثے کی شکار میڈرڈ سے ہیولوا جانے والی ٹرین کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا۔

حادثے کے وقت ایک ٹرین میں تقریباً 300 مسافر جبکہ دوسری میں 100 مسافر سوار تھے۔ تصادم کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ڈبے ایک دوسرے پر چڑھ گئے اور ٹریک کئی مقامات سے اکھڑ گیا۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں، فائر بریگیڈ اور طبی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریل سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں