اسلام آباد ہائی کورٹ: تین نئے ججز کی حلف برداری

10:29 AM, 19 Jan, 2026

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین مستقل ججز جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکت کی۔ وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد تینوں ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نئے ججز کی شمولیت کے بعد عدالت کے مقدمات کی سماعت میں تیزی متوقع ہے اور عدالتی نظام کی کارکردگی میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں