گل پلازہ سانحہ: دکانداروں کا اظہار یکجہتی کے لیے مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان

10:20 AM, 19 Jan, 2026

کراچی :کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے تناظر میں دکانداروں نے سوگ منانے اور متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے آج مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ آگ کے نتیجے میں گل پلازہ میں دکانداروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور متاثرہ دکانوں میں موجود دکاندار اور ان کے ورکر ابھی بھی عمارت میں موجود ہیں۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ اقدام متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کا پیغام دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں