کولمبو: زمبابوے کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے میزبان سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی زمبابوے نے بھارت اور ویسٹ انڈیز جیسی بڑی ٹیموں کی صف میں شامل ہوتے ہوئے ناقابلِ شکست رہتے ہوئے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاتھم نسانکا کے 66 اور پاون رتنانائیکے کے 44 رنز کی بدولت 178 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ہوم کراؤڈ کو حیران کر دیا۔ برائن بینیٹ نے 63 رنز کی ناقابلِ شکست باری کھیلی۔ سکندر رضا نے 45 رنز بنا کر فتح کی بنیاد رکھی۔ مارومانی 34 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔زمبابوے نے اپنے گروپ میں کسی بھی ٹیم کو حاوی نہیں ہونے دیا اور 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
کولمبو میں زمبابوے کا دھماکہ: میزبان سری لنکا کو ہرا کر 'سپر ایٹ' میں رسائی
08:57 PM, 19 Feb, 2026