راولپنڈی:خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ یہ آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر انتہائی مہارت کے ساتھ انجام دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے 18 فروری کی رات خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔
فورسز کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، تاہم جوابی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں خودکار اسلحہ، دستی بم اور حساس دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔علاقے میں ممکنہ دیگر سہولت کاروں اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلین اپ آپریشن تاحال جاری ہے۔
لکی مروت: سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک
07:07 PM, 19 Feb, 2026