غزہ امن بورڈ کا پہلا اجلاس: وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن پہنچ گئے، عالمی رہنماؤں کا اہم اجتماع

06:57 PM, 19 Feb, 2026

واشنگٹن : غزہ میں قیامِ امن اور انسانی بحالی کے لیے قائم کیے گئے "غزہ بورڈ آف پیس" کے پہلے باضابطہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے ہیں۔
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ہونے والے اس اجلاس میں 20 سے زائد اسلامی اور مغربی ممالک کے وفود شریک ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی کے بعد کے حالات، انسانی امداد کی فراہمی اور تعمیرِ نو کے لیے 5 ارب ڈالر کا فنڈ۔
وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن میں منعقدہ اس تاریخی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم اپنے خطاب میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں مستقل دو ریاستی حل پر زور دیں گے۔

مزیدخبریں