لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ ہاکی فیڈریشن کے انتظامی عہدے میں دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ ان کا مقصد صرف قومی کھیل کی خدمت ہے۔
چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کرنے والے وفد میں کپتان عماد بٹ اور ٹیم کے دیگر کلیدی کھلاڑی شامل تھے۔ کھلاڑیوں نے ہاکی کو درپیش موجودہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔گزشتہ کئی روز سے جاری ان قیاس آرائیوں پر کہ محسن نقوی ہاکی فیڈریشن کی صدارت سنبھال رہے ہیں، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا، "میں ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بنوں گا۔
محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ ہاکی فیڈریشن کے موجودہ بحران کے خاتمے تک کھلاڑیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہاکی ہمارا قومی فخر ہے اور کھلاڑیوں کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتظامی مسائل کو کھلاڑیوں کی کارکردگی کی راہ
میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔