وزیراعظم کا وعدہ پورا: سانحہ ترلائی کے شہداء کے ورثاء کو کروڑوں روپے کے امدادی چیکس موصول

02:45 PM, 19 Feb, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی ریلیف پیکج کے تحت سانحہ ترلائی کے شہداء کے خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے شہداء کے ورثاء کو مالی معاونت فراہم کر دی گئی ہے۔
 حکومت کی جانب سے ہر شہید کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت کے 36 شہداء کے ورثاء کو چیکس پہنچا دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے علاوہ تونسہ شریف، تلہ گنگ، استور اور سکردو کے 4 شہداء کے اہلخانہ کو بھی امدادی چیکس کی ترسیل کا عمل آخری مراحل میں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ کے فوراً بعد شہداء کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا تھا اور انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ امدادی رقم کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر نہ آنے دی جائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان چیکس کی فراہمی کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی فوری مالی ضرورتوں کو پورا کرنا اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دینا ہے۔

مزیدخبریں