کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروبار کا دن سرمایہ کاروں کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم ثابت نہ ہوا، جہاں فروخت کے شدید دباؤ نے مارکیٹ کے تمام مضبوط قلعے ریت کی دیوار ثابت کر دیے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 7 ہزار 145 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز کمی دیکھی گئی، جس نے حالیہ تیزی کے تمام اثرات کو پلک جھپکتے ہی زائل کر دیا۔
اس غیر معمولی گراوٹ کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 707 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں فروخت کا ایسا ریلا آیا کہ انڈیکس اپنی 7 اہم نفسیاتی حدیں برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔
"پرافٹ ٹیکنگ کا شدید دباؤ: پی ایس ایکس میں 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ گراوٹ
02:41 PM, 19 Feb, 2026