اسلام آباد: ترلائی امام بارگاہ حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو امدادی چیکس پیش

12:30 PM, 19 Feb, 2026

اسلام آباد : اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں 6 فروری کو امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والے 36 افراد کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی چیکس دے دیے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افراد کے ورثاء کو فی فرد 50 لاکھ روپے کے چیک فراہم کیے گئے ہیں۔

اسی طرح، تونسہ شریف، تلہ گنگ، ستور اور سکردو سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افراد کے لواحقین کو بھی امدادی رقوم کے چیکس دیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے دوران جاں بحق افراد کے ورثاء کے لیے 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ 6 فروری کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 36 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں