پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں فری میڈیکل کیمپ، مقامی افراد کے لیے طبی سہولتیں فراہم

11:58 AM, 19 Feb, 2026

راولپنڈی : پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں مقامی افراد کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا، جہاں شہریوں کو مختلف طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں گائناکالوجسٹ، سرجن، میڈیکل اسپیشلسٹ اور چائلڈ اسپیشلسٹ کی خدمات دستیاب تھیں، اور مقامی افراد کو ایکسرے اور لیب جیسی جدید طبی سہولتیں بھی فراہم کی گئیں۔

آرمی کے ڈاکٹرز اور ماہر صحت کے عملے نے 700 سے زائد افراد کا معائنہ کیا، جن میں 150 بچے بھی شامل تھے۔ ان سب کو مفت چیک اپ اور ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔

شمالی وزیرستان کے شہریوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد واقعی ایک قیمتی نعمت ہے۔

مزیدخبریں