کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز شدید مندی کا شکار ہو گئی ہے، جہاں 2400 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 324 پوائنٹس تک آ گیا ہے۔ گزشتہ کاروباری دن میں 5702 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 853 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اس کے ساتھ ہی رمضان المبارک کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کے نئے دفتری اوقات بھی اعلان کر دیئے گئے ہیں۔ رمضان میں سٹاک مارکیٹ کے اوقات پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے، اور جمعہ کو صبح 9 بجے سے 2 بجے دوپہر تک دفتر کھلا رہے گا۔