وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے

09:13 AM, 19 Feb, 2026

اسلام آباد :وزیراعظم پاکستان شہباز شریف غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے ہیں، جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ اس اجلاس کے دوران وزیراعظم کی امریکی رہنماؤں اور عالمی قیادت سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ شہباز شریف 20 فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔

غزہ بورڈ آف پیس کا اجلاس آج امریکا میں ہوگا، جس کی میزبانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں 5 ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اجلاس کے حوالے سے کہا کہ اس میں غزہ کی تعمیر نو اور وہاں کی موجودہ صورتحال پر تفصیل سے بات کی جائے گی۔

مزیدخبریں