وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا رمضان میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ

11:22 AM, 19 Feb, 2026

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی کے اقدامات کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ہدایات کے مطابق، صوبے بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔

انہوں نے عوامی مقامات جیسے بازاروں اور مارکیٹوں پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ اس کے علاوہ، رمضان کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور سرچ لائٹس کی تنصیب کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

حساس مقامات پر نمازِ جمعہ اور تراویح کے اجتماعات کے دوران سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے بیریئرز اور خاردار تاروں کی تنصیب کے ساتھ تین سطحی سکیورٹی پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے عبادت گاہوں کے ارد گرد پولیس گشت، سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کو تیز کرنے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ رمضان میں عوام کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں