کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

09:38 AM, 19 Feb, 2026

کراچی : پاکستان رینجرز (سندھ) نے گلستانِ جوہر میں ایک اہم کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد دوست محمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تعلق باجوڑ سے ہے اور وہ فتنہ الخوارج سے وابستہ ہے۔

رینجرز کے مطابق، دوست محمد نومبر 2020 میں خیبر پختونخوا کے علاقے نواگئی میں سسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ اور سرکاری دفاتر کو آگ لگانے کی کارروائی میں ملوث تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج ہے۔ واردات کے بعد ملزم کراچی میں چھپ کر رہ رہا تھا۔رینجرز حکام کے مطابق، دوست محمد اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہر کے حساس مقامات پر دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس کی گرفتاری کے بعد اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس خیبر پختونخوا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں