یکم رمضان کو بینک بند رہیں گے، صرف زکوٰۃ کٹوتی کا عمل ہوگا

09:59 AM, 19 Feb, 2026

کراچی : پاکستان میں یکم رمضان کے دن بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق، بینک کا عملہ صرف زکوٰۃ کی سالانہ کٹوتی کرے گا، لیکن کسی قسم کا مالیاتی لین دین نہیں کیا جائے گا۔

کرنٹ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں کی جائے گی، تاہم سیونگ اکاؤنٹس اور دیگر منافع بخش اکاؤنٹس سے نصاب کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔ اس سال زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے رکھا گیا ہے، اور ان اکاؤنٹس میں جس رقم کا نصاب سے زیادہ ہو گا، اس پر زکوٰۃ منہا کی جائے گی۔

رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب بینک پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے، اور جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 تک کام ہوگا۔

بینک انتظامیہ نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ زکوٰۃ کی کٹوتی اور تبدیل شدہ اوقات کار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مالی معاملات کو ترتیب دیں۔

مزیدخبریں