صدر ٹرمپ کی مسلمانوں کے لیے رمضان المبارک پر نیک تمنائیں

12:11 AM, 19 Feb, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ رمضان ایک روحانی طور پر تجدید کرنے والا پُرعزت تہوار ہے جو امریکی معاشرے میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ یہ مقدس مہینہ خاندانی اور سماجی روابط کو مضبوط کرتا ہے اور ہمدردی، خیرات، رحم دلی اور عاجزی جیسی انسانی اقدار کو فروغ دیتا ہے۔

ٹرمپ نے دعا کی کہ سب کے گھروں میں خوشیاں اور خوشحالی ہو اور عالمی سطح پر امن اور اتحاد قائم رہے۔

مزیدخبریں