شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4 جوان شہید، خواتین و بچوں سمیت 15 شہری زخمی

09:57 PM, 19 Dec, 2025

راولپنڈی : شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، جسے پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہو گئے، جبکہ دہشتگردوں کے حملے کی زد میں آکر 15 مقامی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، شہداء میں حوالدار محمد وقاص، نائیک خانواعز، سپاہی سفیان حیدر اور سپاہی رفت شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کیا۔

حملے کے دوران ہونے والی فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں قریبی آبادی کے 15 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گولہ باری سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی انتظامیہ اور عوام نے دہشتگردی کی اس لہر کے خلاف بھرپور عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کی بحالی کے لیے اجتماعی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

مزیدخبریں