سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا 900 روپے سستا

06:22 PM, 19 Dec, 2025

کراچی: عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی بازار میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے ہو گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہو کر 4,325 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2,200 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
 
 

مزیدخبریں