پاکستان انڈر 19 نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

06:18 PM, 19 Dec, 2025

دبئی: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان نے 122 رنز کے ہدف کو دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جس میں سمیر منہاس کی شاندار اننگز نمایاں رہی۔

میچ سے قبل ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ 27 اوورز تک محدود کیا گیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کے باؤلرز کے سامنے 26.3 اوورز میں 121 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے عبدالسبحان نے 4 وکٹیں حاصل کیں، حذیفہ احسن نے دو اور علی رضا، محمد صیام اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ لی۔ اس فتح کے بعد پاکستان کو فائنل میں جا کر ایونٹ جیتنے کی مضبوط امیدیں پیدا ہو گئی ہیں۔

مزیدخبریں