سندھ حکومت بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی میں سخت

04:59 PM, 19 Dec, 2025

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھتہ خوری کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کل بھتہ خوری کے خلاف اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاق سے بیرون ملک موجود بھتہ خور مافیا کے خلاف اقدامات پر بات کی گئی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے بھی بھتہ خوری کے خلاف کامیابی حاصل کی گئی تھی اور اب بھی بھتہ خوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی تاکہ شہری محفوظ رہیں۔

مزیدخبریں