ہفتہ وار مہنگائی میں 0.24 فیصد اضافہ ہوگیا

04:12 PM, 19 Dec, 2025

اسلام آباد: ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اس ہفتے ہفتہ وار مہنگائی میں 0.24 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ شرح 3.75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چکن فی کلو 40.34 روپے اور انڈے فی درجن 10.31 روپے مہنگے ہوئے، جبکہ جلانے کی لکڑی، دال مونگ، مٹن اور دودھ کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں۔

دوسری جانب، ٹماٹر، آلو اور چینی کی قیمتیں کم ہوئیں۔ ڈیزل، دال مسور اور ایل پی جی سلنڈر بھی سستے ہوئے، اور بریڈ، آٹا، کپڑے سمیت 20 دیگر اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مزیدخبریں